فضا علی نے مداحوں کو گرتے بالوں کو روکنے کی ترکیب بتا دی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل اور میزبان فضا علی نے اپنے مداحوں سے گرتے بالوں کو روکنے کے لیے ایک خاص تیل کی ترکیب شیئر کردی
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کے بالوں میں تیل لگا رہی ہیں جبکہ ایک خاتون فضا علی کے بالوں میں تیل لگا رہی ہیں
فضا علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں اُنہوں نے تیل بنانے کے اجزا اور تیل بنانے کی ترکیب بتائی
اجزاء:
زیتون کا تیل
سرسوں کاتیل
کلونجی
تارے میرے کا تیل سردیوں میں
بادام کا تیل
وٹامن ای کے کیپسول
باجرہ اگر ضرورت پڑے تو
ترکیب:
اداکارہ نے بتایا کہ اِس تیل کو بنانے کے لیے آپ ایک ہی مقدار میں سرسوں کا تیل اور زیتون کا تیل لے کر دونوں کو مکس کرلیں اور پھر اُس میں تھوڑا سا بادام کا تیل اور ناریل کا تیل ڈال لیں سردیوں میں خُشکی ہوجاتی ہے تو آپ اس میں تارا میرا کا تیل بھی ڈال لیں اور اِس کے ساتھ ہی اپنے بالوں کے حساب سے یا دوسرے آئلز کے حساب سے وٹامن ای کے کیپسولز اور چند قطرے کلونجی کے تیل کے شامل کرلیں انہوں نے کہا آپ اس تیل میں باجرہ ڈال کر اس تیل کو 2 دن کے لیے دھوپ میں رکھ دیں اور پھر اُس کے بعد تیل کو اپنے بالوں میں لگائیں اس سے ضرور آپ کے بالوں کو فائدہ پہنچے گا
فضا علی نے اپنی پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ آپ لوگ اس تیل کو ضرور استعمال کریں اور یقین کریں کہ اس تیل سے آپ کے گرتے بالوں کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے اور آپ کے بالوں کی نشونما بھی اچھی ہوگی