چین جانے والی پروازیں: پی آئی اے کا نیا حکم نامہ جاری

کراچی: چین جانے والی پروازیں: پی آئی اے کا نیا حکم نامہ جاری ،اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے چین جانے والی پروازوں میں تعینات فضائی میزبانوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر پی آئی اے نے چین کی پروازیں آپریٹ کرنے سے متعلق فضائی میزبانوں کے لیئے نیا حکم نامہ جاری کیا۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چینی ائیر کرافٹ سروس فراہم کنندہ کی ہدایت کے مطابق رابطہ نا ہونے کی صورت میں چینی سرزمین پر فلائٹس کی دیکھ بھال کی جائے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیبن کریئو اور تکنیکی لاگ کو کیبن ڈور ایریا میں ایسے رکھا جائے کہ یہ واضح نظر آئے، مقامی گراونڈ اسٹاف سے رابطہ کرنا ناگزیر ہو تو ڈیڑھ میٹر کے فاصلے کو یقینی بنایا جائے۔

پی آئی اے نے ملازمین کو ہدایت کی کہ کریئو ممبرز فلائٹ کے گراونڈ میں داخل ہونے کے بعد ہر وقت ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

Comments are closed.