کوئٹہ :بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 500 سے زائد اسکول متاثر ہوچکے ہیں۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے 5 سو 74 اسکول متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 11 سو 21 کلاس رومز ، 188 چار دیواری اور امتحانی مراکز 24 تباہ ہوئے ہیں۔محکمہ تعلیم بلوچستان نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں 20 دفاتر اور 2 سو64 واش رومز بھی تباہ ہوئے ہیں۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان تربت ، صحبت پور ، سراب ، خضدار اور قلعہ سیف اللہ میں اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے اور ان اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں تاحال متاثر ہیں۔محکمہ تعلیم بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ صحبت پور میں 37 اسکول اور 1سو 3 کمرے تباہ ہوئے ہیں۔
ادھرسندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈائیریا ، ڈینگی، ملیریا سمیت دیگر امراض پھیل گئے ہیں جس کے پیش نظر گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کی وجہ سے 1 خاتون جاںبحق ہوئی جبکہ یکم جولائی سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 340ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 11ہزار 177 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ یکم جولائی تا آج تک ریلیف کیمپس میں ڈائریا کے 6 لاکھ 60ہزار 15 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جلدی امراض کے شکار مزید 11 ہزار 850کیسز رپورٹ ہوئے البتہ یکم جولائی سے آج تک ریلیف کیمپس میں 7 لاکھ 26ہزار 487کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے
عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا








