اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی ہیں کافی پریشان وہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اپنے تائیں جتنا ہو سکے آواز اٹھا رہی ہیں. فضا علی نے حال ہی میں ایک وڈیو جا ری کی ہے جس میں وہ سوال اٹھاتی نظر آرہی ہیں، انہوں نے اس وڈیو میں کہا ہے کہ جب بھی سیلاب آتا ہے تو غریب کا ہی گھر تباہ کیوں ہوتا ہے اسی کا گھر کیوں ٹوٹتا ہے اسی کا نقصان کیوں ہوتا ہے. امیر کا گھر کبھی کیوں نہیں ٹوٹا ، کبھی اس کے گھر پانی سے تباہی کیوں نہیںہوئی. لاہور کراچی اور اسلام آباد و دیگر شہروں کی بڑی بڑی سوسائٹیز سیلاب آنے سے متاثر کیوں نہیںہوتیں؟. کیوں ہماری حکومتیں مس مینجمنٹ کرتی ہیں وہ جانتی ہیں ہ سیلاب ہر سال آتا ہے تو کیوں وہ کوئی سلسلہ ایسا نہیں بناتی کہ لوگوں کے گھروں کی تباہی نہ
ہو جانی نقصان نہ ہو. فضا علی نے مزید یہ بھی کہا کہ انڈیا نے ڈیمز بنائے لیکن ہم نے ڈیم نہیں بنائے، جب ہمارے ہاں سیلاب آتا ہے انڈیا جان بوجھ کر شرارت کرتا ہے اور پانی چھوڑ دیتا ہے ہم مزید متاثر ہوتے ہیں. کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیوں رکی ہوئی ہے؟ کیوں اسکی تعمیر کو انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے کیوں اس کو بنانے پر کسی کا اتفاق نہیں ہے.فضا علی نے کہا غریب کا حوصلہ ہے کہ اتنے مشکل حالات میں وہ جیتا ہے.