ڈی جی خان :گذشتہ رات سے طوفانی بارش،پہاڑی ندی نالے بپھرنے لگے،ایک خاتون جاں بحق

کوٹ ہبت باغی ٹی وی( شاہد خان )ڈیرہ غازیخان میں گذشتہ رات سے طوفانی بارش،پہاڑی ندی نالے بپھرنے لگے، وڈور ندی میں طغیانی
تفصیل کے مطابق گذشتہ رات سے جاری بارش کی وجہ سے وڈور ندی ایک دفعہ پھر بپھر گئی، نزدیک بسنے والے لوگوں کو ایک دفعہ پھر اپنے گھر خالی چھوڑنا پڑے ،کوہ سلیمان کے پہاڑوں میں سے نکلنے والی ندی اپنے پیچھے بہت نقصان کرنے کے بعد آج ڈیرہ غازی خان کی کچی آبادیوں اور ندی کے نزدیک بسیرا کرنے والے لوگوں کا بھی بہت نقصان کر رہی ہے ،اس کے علاوہ موضع چٹ ڈگر اور چٹ سرکانی میں بھی اس کی وجہ سے بہت نقصان ہو رہا ہے ،گورنمنٹ اس کے اوپر کوئی مثبت ردعمل نہیں دے رہی ہر بار یہاں پر بارشوں کے دوران اس ندی کے پانی کی وجہ سے مقامی لوگوں ان کے جانور اور گھروں کا بہت نقصان ہوتا ہے لیکن موجودہ گورنمنٹ اور مقامی انتظامیہ اس ندی کا مستقل حل جو کہ ڈیم کی صورت میں ہی ہو سکتا ہے اس پر کوئی غور و فکر نہیں کر رہی، مقامی لوگوں کاکہناہے کہ گورنمنٹ اورضلعی انتظامیہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ عوام کے مال و جان کی حفاظت کریں اور ندی کے پانی کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی مستقل حل تلاش کریں چاہے وہ ڈیم کی صورت میں ہو یا کسی اور ذریعے سے ہو تاکہ یہاں کے مقامی لوگ اتنے بڑے نقصان سے جس کا ازالہ بھی نہیں ہو سکتا بچ سکیں-
دوسری طرف گذشتہ رات سے شروع ہونے بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،اس بارش کی وجہ سے ڈیرہ غازیخان وگردو نواح میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوچکا ہے ،کئی مقامات پرکچے مکانات کے گرنے کی اطلاعات ہیں،_ریسکیو کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ بارش کی وجہ سے بستی لاشاری معموری میں جانوروں کے لیے بنایا گیا چھپر کا شہتیر گرنے سے ایک50 سالہ عورت امیرمائی زوجہ پیربخش زخمی ہے جب ایمبولینس سٹاف موقع پر پہنچا تو مریضہ ڈیڈ تھی جس کو قریبی ہسپتال معموری لے گئے۔ ڈیڈڈ کلیئر ہونے پراسے دوبارہ گھر شفٹ کر دیا۔

Leave a reply