25 برس قبل بھرتی: جنرل ہسپتال کی 29 نرسز کو گریڈ 17 مل گیا

0
58
nursessss

25 برس قبل بھرتی: جنرل ہسپتال کی29 نرسز کو گریڈ17 مل گیا
محکمہ صحت پنجاب نے ینگ نرسز ایسوسی ایشن لاہور جنرل ہسپتال کی صدر خالدہ تبسم سمیت 29نرسز کو گریڈ17میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،اب یہ ہیڈ نرسز کے عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر سے خالدہ تبسم سمیت تمام نرسز نے ملاقات کی جنہوں نے ترقی ملنے پر نرسز کیلئے مبارکباد دیتے ہوئے کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مبارکباد دینے والوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بن اسلم کے علاوہ ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رمضان بی بی اور پرنسپل نرسنگ کالج مسز میمونہ ستار شامل ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ نرسز 1998سے چارج نرسز کے طور پر خدمات سر انجام دے رہیں تھیں جنہیں ایک مخصوص عرصہ ملازمت کے بعد گریڈ17میں ترقی دے دی گئی ہے۔

پروفیسر الفرید ظفر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرکاری ملازمت میں ترقی ملنے سے نئے عزم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے، نرسنگ کا شعبہ چیلنجز اور مشکل کے ماحول میں کام کرنے کا نام ہے جس میں ہماری خواتین نے ہمیشہ ہرآول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے ڈاکٹرز کے شانہ بشانہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بالخصوص کورونا،ڈینگی اور دیگر وبائی امراض کے دوران شاندار خدمات سر انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ29نرسز کی گریڈ17میں ترقی خوش آئند امر ہے جس کے بعد وہ ادارے کی بہتری اور مریضوں کی زیادہ خدمت کر سکیں گی۔ پروفیسر الفرید ظفر نے نرسز کو تلقین کی کہ وہ اپنی سروس کے ساتھ ساتھ مزید تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھیں تاکہ انہیں عملی زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آ سکیں۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے بتایا کہ گریڈ17میں ترقی ملنے والی نرسز کو جنرل ہسپتال کے مختلف شعبوں میں بطور ہیڈ نرس تعینات کیا جائے گا جہاں یہ اپنی نئی ذمہ داریاں سر انجام دیں گی اور علاج معالجے کا معیار مزید بلند ہوگا۔

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

مونس الہیٰ نے اسپین میں 40 کروڑ کی جائیدادیں، اثاثہ جات اور بارسلونا میں ٹیکسی سروس شروع کی۔

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

Leave a reply