فلورملزایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سےملاقات کی ہے. اس موقع پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قلت ہوگی نہ قیمت میں اضافہ کریں گے، آٹےکی قیمت نہ بڑھنےسے روٹی کےنرخ بھی نہیں بڑھیں گے، فلورملزایسوسی ایشن کےوفد نے ٹیکس کامسئلہ حل کرانے پرسردار عثمان بزدارسے اظہار تشکر کیا ہے.

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فلورملزایسوسی ایشن کی جانب سےآٹے کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، آٹےکےنرخ نہ بڑھانےسےعوام پرمعاشی بوجھ نہیں پڑےگا،

Shares: