مزید دیکھیں

مقبول

بیٹی کی طبیعت میں بہتری ،محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں گے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف...

پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا

پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا کی سرحد پر دہشت...

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا، عمر ایوب، علیمہ خان کی طلبی

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں...

جعفر ایکسپریس پر حملہ ڈرائیور شہید، تین دہشتگرد جہنم واصل ،کئی مسافر زخمی

بلوچستان دشمن دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے...

فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے اور حتمی قیمت مقرر کرنے کیلئے بزدار سرکار کا بڑا فیصلہ

فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے اور حتمی قیمت مقرر کرنے کیلئے بزدار سرکار کا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس ہوا،

اجلاس میں صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا- اجلاس میں فلورملوں کو گندم ریلیز کرنے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور کیا گیا ،اجلاس میں پنجاب کابینہ سے فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے اور حتمی قیمت مقرر کرنے کی منظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد فلور ملوں کو مقرر کردہ قیمت پر گندم فراہم کی جائے گی-

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1275348976510873602

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں – مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں استحکام کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے – آٹے کی قیمت میں استحکام کے لئے ہر ممکن آپشن کا جائزہ لیکر فیصلہ کیا جائے گا-گندم اور آٹے کی قیمتوں کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں -پنجاب حکومت نے رواں سیزن کے دوران ریکارڈ گندم خریدی ہے۔

اجلاس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک، وزیر اعلی کے سیکرٹری کوارڈینیشن، ڈائریکٹر فوڈ اور ڈپٹی کمشنر لاہور بھی شریک ہوئے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan