سلمان خان اور کرن جوہر کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیں گے صدر جن ادھیکار پارٹی پپو یادو

0
43

بہار کی جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) کے صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست بہار میں بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر اور بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

باغی ٹی وی: رواں ماہ 14 جون کو خودکشی کرنے والے بالی وڈ اداکار کی موت کا ذمہ دار بھارتی عوام بالی وڈ انڈسٹری کو قرار دے رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اقربا پروری کے خلاف ایک طوفان مچا ہوا ہے بعض بالی وڈ لوگوں پر تو عوام نے سرعام تبصرے کیے ہیں جبکہ سلمان خان اور کرن جوہر سمیت آٹھ لوگوں کو سوشانت کی۔معت کا ذمہ۔دار ٹھہراتے ہوئے مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے تاہم اب بہار کی جن ادھیکار پارٹی کے راجیش رنجن عرف پپو یادو کا کہنا ہے کہ بہار میں کرن جوہر اور سلمان خان کی فلمیں ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پپو یادو نے کہاکہ بالی وڈ کے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ کا قتل ہوا ہے اور اس کے پیچھےبھارتی فلم ساز کرن جوہر، عالیہ بھٹ، ادیتیا چوپڑا اور سلمان خان ہیں۔

پپو یادو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے آٹھ دن کے اندر اندر سی بی آئی انکوائری کرنے کا فیصلہ کرنا چاہیے، اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم عدالت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ انکوائری جلد سے جلد کی جانی چاہیے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی (جن ادھیکار پارٹی) بہار میں کرن جوہر اور سلمان خان کی ریلیز ہونے والی فلموں کی مخالفت اور بائیکاٹ کرے گی۔

دوسری جانب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور بھوجپوری اداکار منوج تیواری نے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے خودکشی معاملے میں سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منوج تیواری گزشتہ روز پٹنہ پہنچے وہاں انہوں نے سوشانت سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔

دوران ملاقات منوج تیواری نے بالی وڈ میں اقربا پروری کا معاملہ بھی اُٹھایا اور کہا کہ سوشانت سنگھ بھی اسی کا شکار ہوئے ہیں۔

Leave a reply