فلائی جناح کا لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

6 دسمبر سے پروازوں کی تعداد بڑھا کر ہفتے میں 3 کر دی جائے گی

لاہور: پاکستان کی کم لاگت والی ایئر لائن فلائی جناح سعودی عرب کے شہر ریاض سے لاہور کو جوڑنے والی نئی ڈائریکٹ پروازوں کا آغاز کر رہی ہے۔

باغی ٹی وی : ترجمان ائیر لائن کے مطابق 15 نومبر سے یہ نیا روٹ پیر اور جمعہ کو ہفتے میں دو بار چلایا جائے گا ، 6 دسمبر سے پروازوں کی تعداد بڑھا کر ہفتے میں 3 کر دی جائے گی، جس میں اتوار کا دن بھی شامل ہوگا تاکہ دونوں شہروں کے درمیان مزید بہتر رابطہ قائم کیا جا سکے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان پرواز کا شیڈول، 15 نومبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا-

ترجمان کے مطابق لاہور سے ریاض کے لئے ہمارے نئے روٹ کا آغاز ہمارے مسافروں کو آرام دہ اور آسان سفری سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اس اضافے سے مسافروں کو مزید سہولت اور کم لاگت سفر فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے، اور اقتصادی تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے یہ اضافہ فلائی جناح کی خلیجی خطے میں مسلسل ترقی کا عکاس ہے سعودی عرب کے شہر ریاض کے لیے ان نئی ڈائریکٹ پروازوں کے علاوہ، ایئر لائن لاہور سے شارجہ تک پروازیں بھی چلاتی ہے، اور اسلام آباد سے بحرین، مسقط اور شارجہ کے لیے خدمات فراہم کرتی ہے۔

ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں، ہم خود ہی بہت ہیں،وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا؟

ترجمان کے مطابق پانچ جدید ایئر بس A320 طیاروں پر مشتمل، فلائی جناح پاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، اور کوئٹہ میں خدمات فراہم کرتی ہے، ایئر لائن اپنے نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے اپنے صارفین کو بہترین خدمات اور قدر پر مبنی سہولتیں فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے-

ملکی تاریخ میں پہلی بار بذریعہ سڑک مسافر طیارے کی ایک شہر سے …

Comments are closed.