چیمپیئنز لیگ میچ ؛ شائقین میں ہزاروں کی تعداد مٰیں فلسطینی پرچم
سکاٹ لینڈ کے سیلٹک فٹ بال کلب کے شائقین نے اپنے کلب کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے میچ کے دوران ہزاروں فلسطینی جھنڈے لہرائے ہیں۔ سکاٹش پریمیئر شپ چیمپیئن نے بدھ کے روز گلاسگو کے سیلٹک پارک میں گروپ مرحلے کے میچ کے لئے ہسپانوی کلب کی میزبانی کی تھی، جبکہ میچ سے چند گھنٹے قبل کلب نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے احترام اور حمایت کے اظہار کے طور پر بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔
The Celtic away support with an unequivocal message of solidarity with Palestine
On Wednesday, we ask all fans to do the same again pic.twitter.com/30qwC7pIyr
— North Curve Celtic (@NCCeltic) October 22, 2023
تاہم واضح رہے کہ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تنازع ہ اور اس میں ملوث ممالک سے متعلق بینرز، جھنڈے اور علامتیں اس وقت سیلٹک پارک میں آویزاں نہ کی جائیں۔’ تاہم شائقین نے ان ہدایات پر کوئی توجہ نہیں دی اور کک آف سے قبل ہزاروں فلسطینی جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور میچ کے دوران بھی انہیں لہراتے رہے۔
قید پی ٹی آئی خواتین کو رہا کیوں نہیں کیا جارہا، لیگی رہنماء بول پڑا
پی ٹی آئی، مولانا ملاقات؛ "مقصد ہمیں الیکشن لڑنے دیا جائے” . جاوید چودھری
عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردی
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال
پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا
پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کی توقع مگر کیسے؟
الجزیرہ کے مطابق اسٹیڈیم کے نارتھ کرو سیکشن میں موجود شائقین نے میچ کے پہلے ہاف کے دوران فلسطینی پرچم کا ٹیفو تیار کیا اور میزبان ٹیم کے گول ک پر بڑے بڑے جھنڈے لہرائے ہیں۔ اسٹیڈیم کے دیگر حصوں میں ہزاروں شائقین نے چھوٹے جھنڈوں کا سمندر اٹھا رکھا تھا جب انہوں نے فٹ بال کے مشہور ترانے "آپ کبھی اکیلے نہیں چلیں گے” کے ساتھ گایا اور میچ شروع ہونے سے قبل فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے۔ گرین بریگیڈ، جو سخت گیر سیلٹک شائقین کا ایک انتہا پسند گروپ ہے، نے حامیوں کی حوصلہ افزائی کی تھی کہ وہ کلب کے بیان کی مخالفت کریں اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ جاری رکھیں۔