بلاول بھٹو کی فرانس کی وزیر خارجہ سے ملاقات؛ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی فرانس کی وزیر خارجہ سے ملاقات؛ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال.

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے درمیان مصر میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرانس کی جانب سے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد پر وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق کیا.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کی کہانی ختم:ہرطرف سے پکی چھٹی:15نومبرکوعمران خان جیل میں ہوںگے؟
وفاقی وزیر نے تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق رابطوں کی تصدیق کردی
وائرلیس آپریٹر ویئون (جاز) کا پاکستان میں اپنے ٹاورز فروخت کرنے کا منصوبہ
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے
بلاول بھٹو زرداری نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے اقدامات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے پاکستان کی عالمی امداد کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی. واضح رہے کہ مسلم ممالک میں ترکی، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے بعد پاکستان فرانس کا پانچواں بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ لیکن دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان منافع اور فرانس گھاٹے میں تجارت کرتا رہا ہے۔

ڈی ڈبلیو کی 2020 کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فرانس کی قریب 32 بڑی کمپنیاں کاروبار کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں پاکستان میں زیادہ تر توانائی، ادویات، ٹرانسپورٹ، ماحولیات، پبلک ورکس اور سول انجینئرنگ جیسے شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔ فرانس کی 185 کمپنیاں پاکستان فرانس بزنس الائنس کی رکن ہیں۔ جبکہ دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت 1.4 بلین یورو کے مساوی ہے لیکن فرانس پاکستان کے ساتھ کاروبار میں تجارتی خسارے میں ہے، یعنی فرانس پاکستان سے اپنے ہاں زیادہ مالیت کی اشیاء درآمد کرتا ہے جبکہ پاکستان کو برآمد کی جانے والی فرانسیسی مصنوعات کی مجموعی مالیت اس سے کم ہے۔

تجارتی خسارے کی بڑی وجہ سن 2014 میں یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دیا جانا ہے، جس کے باعث فرانس بھی پاکستان سے ترجیحی بنیادوں پر متعدد اشیا درآمد کرتا ہے۔ فرانسیسی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق پاکستان سن 2016 میں فرانسیسی مصنوعات کا 64 واں اور سن 2017 میں 67واں سب سے بڑا خریدار تھا۔ دوسری جانب فرانس پاکستانی مصنوعات کا بارہواں بڑا خریدار ملک ہے.

Comments are closed.