فوج اور اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والے آئی ڈی سے مقدس رشتے بھی پامال ہونے لگے

باغی ٹی و ی رپورٹ کے مطابق ، آرمی کے خلاف ویڈیوز اور پوسٹیں شیئر کرنے والی آئی ڈی اسامہ چوہدری نے رخصتی کے وقت باپ کی طر ف سے اپنی بیٹی کو پیار سے دیا جانے والا بوسہ اس طرح بیان کیا کہ دیکھنے والا اس کو غلط سمجھ بیٹھے .
اسامہ چوہدری Usama Chaudhary کے فیس بک آئی ڈی سے جہاں فوج اور ادروں کے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے وہاں مقدس رشتوں کو پامال کرنے کی مہم بھی جاری ہے . ایک ایسی ویڈیو جس میں دلہن کو اس کا باپ نکاح کے دستخط کرانے کے بعد بوسہ دیتا ہے اسامہ چوہدری نے اس ویڈیو کے ساتھ ایسی کیپشن دی کہ دیکھنے والا کنفیوزڈ‌ہو جاتا ہےاور اس کے دل میں مولوی کےلیے نفرت کے جذبات پیدا ہو جاتے ہیں‌. باریش باپ جب نکاح‌ کے رجسٹر پر دستخط لے کر جاتا ہے تو وہ اپنی بیٹی کو بوسہ دیتا ہے . یہ ویڈیو ایونٹ‌کوریج گروپ کی طرف سے شیئر کی گئی اور کیپشن تھی کہ "جہاں یہ موقع دلہن کے لیے مشکل ہوتا ہے وہاں‌ایک باپ پر بھی یہ لمحہ گراں ہوتا ہے ". یعنی باپ اپنی بیٹی کو رخصت کرتےہوئے غمگین ہوتا ہے.

اس ویڈیو کو اسامہ چوہدری آئی ڈی سے اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا کہ” مولوی صاحب یہ کیا ہے” یعنی آپ بوسہ لے رہے ہیں ؟ اب جو اس ویڈیو کی حقیقت کو نہیں‌جانتا .اس کے دل میں مولوی کے لیے منفی جذبات ہی جنم لیں‌گے.
واضح‌رہے کہ اسامہ چوہدری کے آئی‌ڈی پر فحش مواد بھی ہے. اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ جہاں‌اداروں‌ کے لیے نقصان دہ ہیں ‌وہاں‌ عام لوگوں‌کی عزت بھی ان سے محفوظ‌ نہیں‌ ہے . ایسے افراد کے خلاف ایف آئی اے اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سخت ایکشن لینا چاہیے.

Shares: