فوج بطورادارہ کسی بھی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ دھرناہےیامارچ یہ سیاسی سرگرمی ہے،فوج ملکی دفاعی کاموں میں مصروف ہے،فوج غیرجانبدارادارہ ہے،فوج خودکوکسی چیزوں میں ملوث نہیں کرتی کہ الزام تراشی کاجواب دیں.فوج20سال سے سیکیورٹی کے جن کاموں میں مصروف ہے وہ ان کاموں پر توجہ نہیں دیتی،فوج بطورادارہ کسی بھی سرگرمیں میں ملوث نہیں،دھرنےمیں فوج کاکوئی کردارنہیں،مولانا فضل الرحمان سینئر سیاست دان ہیں اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں.فوج حکومت کے احکامات پر عمل کرتی ہے،الیکشن میں فوج کاکوئی کردارنہیں،صرف سیکیورٹی کےلیےبلایاجاتاہے،

انہوں نے مزید کہا کہ کرتار پور بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے یکطرفہ راستہ ہے،بھارت سے آنے والے سکھ یاتری صرف کرتارپور تک محدود رہیں گے،جو بھی بیان دیتا ہوں ادارے کی ترجمان کی حیثیت سے دیتا ہوں،فوج کی خواہش نہیں ہوتی کہ الیکشن میں کوئی کرداراداکریں، آئین میں رہتےہوئےریکوزیشن پراپناکرداراداکرتےہیں.مولانافضل الرحمان سینئرسیاست دان ہیں اورپاکستان سےمحبت کرتے ہیں،

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج غیرجانب دارادارہ ہے،دھرنایامارچ سیاسی سرگرمی ہے،سیاسی جماعتیں چیف الیکشن کمشنرخودمل کرلگاتی ہیں،دھرناسیاسی سرگرمی ہےاس سے فوج کاکوئی تعلق نہیں،چیف الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی تعیناتی میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہوتا، فوج20سال سے سیکیورٹی کے کاموں میں مصروف ہے وہ دیگر کاموں پر توجہ نہیں دیتی،سکھ یاتریوں کی پاکستان میں انٹری قانون کےمطابق ہوگی،کرتار پور میں ملکی سیکیورٹی یا خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،

Shares: