فوجی کاروائی کا جواب فوجی کاروائی سے ،وقت اور جگہ کا تعین ہم کریں گے، ایران کا اعلان

فوجی کاروائی کا جواب فوجی کاروائی سے ،وقت اور جگہ کا تعین ہم کریں گے، ایران کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نے امریکی نیوز چینل سی این این کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ واشنگٹن نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو ایک فوجی اقدام کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے جس کا جواب بھی یقینا ایک فوجی اقدام ہی ہو گا۔

مجید تخت روانچی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے سال 2018ء میں ایرانی جوہری معاہدے سے اپنے یکطرفہ خروج کے وقت سے ایران کیخلاف نہ صرف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے بلکہ درحقیقت ایران پر اقتصادی جنگ مسلط کر رکھی ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے مجید تخت روانچی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز امریکہ نے ایران سمیت پورے خطے کے مجبوب ترین کمانڈر کو نشانہ بنا کر اس جنگ کو ایک نیا رخ دیدیا ہے۔ اس امریکی اقدام کا سخت انتقام لیا جائیگا جسکے وقت اور جگہ کے لحاظ سے خود ایرانی قیادت ہی فیصلہ کرے گی

امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے.،

 

بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ معابلے پر ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے مطابق جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔

Comments are closed.