مزید دیکھیں

مقبول

امریکہ کی نئی سفری پابندیاں، لسٹ میں پاکستان بھی شامل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری...

بلاول سے امریکی ناظم الامور،فرانسیسی سفیر،برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...

سپریم کورٹ کا کسی پارٹی کے دلائل پر انحصار لازمی نہیں ہوتا،جسٹس جمال مندوخیل

سپریم کورٹ،ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق...

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

فوجی طیارہ تباہ، ایئر فورس کیڈٹس سمیت 22 افراد کی ہوئی موت

فوجی طیارہ تباہ، ایئر فورس کیڈٹس سمیت 22 افراد کی ہوئی موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، طیارہ تباہ ہونے سے 22 افرادجان کی بازی ہار گئے ہیں

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے شہر چوگویف کے علاقے خارکیف میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہواہے ،حادثے کی وجہ سے 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

یوکرین حکام کے مطابق طیارے میں ائیر فورس کیڈٹس سوار تھے، ہلاک ہونے والوں میں کیڈٹس بھی شامل ہیں جب کہ کئی کیڈٹس حادثے میں معجزاتی طور پر محفوظ بھی رہے۔ طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوا جس میں ایئر فورس یونیورسٹی کے کیڈٹس سمیت 28 افراد سوار تھے۔ حادثے کے فوری بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی جسے ریسکیو آپریشن کے دوران بجھا دیا گیا تاہم کئ یافراد کی نعشیں جلنے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہوگئی تھیں۔

حکام کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ شمال مشرقی یوکرین میں حادثے کا نشانہ بن گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم فوری طور پر طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan