بابوسر ٹاپ پر بس حادثے میں جان کی بازی ہار جانے والے فوجیوں کے نماز جنازہ ادا کردی گئی

0
50

بابوسر ٹاپ پر بس حادثے میں جان کی بازی ہار جانے والے فوجیوں کے نماز جنازہ ادا کردی گئی
آئی ایس پی آر۔ کل بابوسر ٹاپ پر بس حادثے میں جان کی بازی ہار جانے والے فوجیوں کے نماز جنازہ آج صبح چکلالہ گیریزن میں ادا کر دیاگیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ،سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران ، سپاہیوں اور فوت شدہ فوجیوں کے لواحقین نے نماز جنازہ میں شرکت کی

بابو سر ٹاپ چلاس کے مقام پر اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافرکوچ کو حادثہ پیش آگیاتھا .چلاس، ریسکیو حکام کے مطابق حادثےمیں 27 افرادجاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، مسافرکوچ روڈکےساتھ چٹان سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثہ بابوسرٹاپ کےعلاقےمیں پیش آیا، زخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق اورزخمیوں میں بچےاورخواتین بھی شاملہیں ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.چلاس،ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، مقامی پولیس کے مطابق اسکردو سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ موڑ کاٹتے ہوئے بابو سر ٹاپ کے قریب گٹی داس کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرا گئی تھی جس میں پاک فوج کے جوان بھی فوت ہوئے تھے.

Leave a reply