مظفرآباد:””جیسی کوکوویسے بچے”نوازشریف کے سیاسی فرزندقائد کے نقش قدم پر:بھارت سے مدد مانگ لی::ن لیگی امیدوار،سیانے کہتے ہیں‌ کہ جیسی کوکو ہوویسے ہی بچے ہوتے ہیں اورآج اس تاریخی محاورے کی تائید اورتصدیق نوازشریف کے تربیت یافتہ سیاسی فرزند ن لیگی امیدوار بھی وہی کچھ کرنے لگے جونوازشریف کا بیانیہ ہے

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک ویڈیوگردش کررہی ہے جس میں نوازشریف کا تربیت یافتہ سیاسی فرزند ایسی گفتگو کررہا ہے جس نے نوازشریف کے متعلق خدشات کودرست ثابت کردیا ہے

اس ویڈیومیں‌ ن لیگ حلقہ 35 جموں 2 کے امیدوار چوھدری اسماعیل گجرایسی ہرزہ سرائی کررہےہیں کہ جس نے پوری قوم کوغمگین کردیا ہے

اس ویڈیو میں چوہدری اسماعیل گجر کچھ اس طرح فرما رہے ہیں‌

"اگر ایسی حرکت کی تو میں انڈیا کو پکاروں گا”
چوہدری اسماعیل گجریہ دھمکیاں اس موقع پر دے رہے ہیں جب آزاد کشمیر میں انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے ،چوہدری اسماعیل گجریہ غصہ اس لیے نکال رہے ہیں کہ یہاں اس مرتبہ حسب روایت ن لیگی امیدواران کوپولنگ اسٹیشن کے اندرمن مانیوں سے روک دیا گیا ہے

 

دوسری طرف اس وقت سوشل میڈیا پرپورے پاکستان سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے جس میں ہرذی شعورپاکستانی یہ آوازدے رہاہے کہ نوازشریف پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اوران پاکستان دشمن غیرملکیوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں جو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ماسٹرمائینڈ ہیں‌

ادھرسوشل میڈیا صارفین نے ذمہ داران اداروں کودرخواست کی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اوربھارتی نوازن لیگی امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پھینک دیا جائے

Shares: