فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ناقص انتظامات پر گھی بنانے والے 12 یونٹس سیل

0
43

لاہور :مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کو ہر صورت بننے اور مارکیٹوں تک پہنچے کے لیے روکیں گے ، فوڈ اتھارٹی کا دلیرانہ موقف، اطلاعات کے مطابق آج پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 213 دیسی گھی اور کھویا یونٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 12 سیل، 4 کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت کھانے پینے والی اشیاء پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایسی کئ فیکٹریوں‌کو بند کردیا

اینٹی بایوٹک چائے،مشروب بھی علاج بھی،ایشیا،یورپ اورمغرب میں یکساں مقبول

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق آج چھاپوں میں ایک ہزار کلو خشک پاؤڈر ، 200 کلو بناسپتی گھی، 100 کلو ملاوٹی کھویا، 50 کلو سوجی اور بھاری مقدار میں کیمیکل برآمد کرلیا گیا۔ لاہور زون میں 130، راولپنڈی میں 23، ملتان میں 37 اور مظفرگڑھ زون میں 23 پروڈکشن یونٹس کو چیک کیا گیا۔

انصارالناس فاؤنڈیشن کیجانب سے درجنوں خاندانوں میں راشن تقسیم

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں دیسی گھی اور کھویا یونٹس کی چیکنگ کی 213 یونٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر 12 سیل اور 4 کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔ ناقص انتظامات پر 27 کو جرمانہ جبکہ معمولی نقائص پر 164 کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

"بریسٹ کینسر”تیسرے ٹی ٹوئنٹی کو ’پنک ڈے‘ سے منسوب کرنے کا اعلان

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق سیل کیے گئے یونٹس پر کھوئے میں سکمڈ ملک، ویجیٹیبل آئل اور خشک پاؤڈر کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں بناسپتی گھی، مصنوئی فلیور اور خوشبو ڈال کر دیسی گھی تیار کیا جاتا ہے۔

Leave a reply