لاہور:بالآخر فوڈ اتھارٹی لاہوریوں کو مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت کھلانے والے مافیا کا ایک کارندہ پکڑ ہی لیا .فوڈ اتھارٹی کے مطابق بیمار اور مردہ مرغیوں سے بھر ا ٹرک ٹولینٹین مارکیٹ میں سپلائی کے لیے لایا جا رہا تھاجس کے موقع پر ٹیسٹ کرنے پر گوشت مضر صحت پایا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی میٹ سیفٹی اور ویجیلینس ٹیموں نے مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے سلیم پولٹری سپلائر کا ایک ہزار کلو بیماراور مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑلیا۔سپلائی کے لیے لائے جانے والی مرغیوں کے میٹ سیفٹی ٹیموں نے موقع پر ٹیسٹ کیے جس میں گوشت انتہائی مضر صحت پایا گیا۔بیمار اور مردہ مرغیوں سے بھر ا ٹرک ٹولینٹین مارکیٹ میں سپلائی کے لیے لایا جا رہا تھا۔مضر صحت مردہ مرغیوں کو پیپکو بھٹی میں جلا کر تلف کرنے کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
عوام سے گزارش کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں پہلے سے ذبح کی گئی مرغی کا گوشت کبھی مت خریدیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ معیارپر بالکل سمجھوتہ نہ کریں،خریدے وقت کوالٹی کا سخت چیک رکھیں،ہمیشہ مستند اور اچھی جگہ سے اشیاء خورونوش خریدیں۔ یاد رہے کہ لاہور میں مردہ اور بیمار جانوروں کا گوشت کھلانا ایک عام دھندہ بن کر رہ گیا تھا .اس پر فوڈ اتھارٹی کس حد تک قابو پانے میں کامیاب ہوتی ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا .لیکن یہ تو ضرور کہا جا سکتا ہے کہ فوڈ اتھارٹی نے اس سفر کا آغاز کردیا ہے.
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭