قصور:- (طارق اقبال نمائندہ باغی ٹی وی کوٹرادھاکشن)
ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت نے کہا کہ ضلعی پولیس اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور انکے جان و مال کی حفاظت کو ہرصورت یقینی بنائے گی،پولیس نے ضلع بھرکے 179چرچز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں گرجا گھروں کے منتظمین کیساتھ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کر سمس ڈے امن و آشتی کادرس دیتا ہے اور ہم سب امن کے داعی ہیں۔پاکستان کے شہری ہونے کی حیثیت سے پولیس کا فرض ہے کہ بلاامتیاز رنگ ونسل اور مذہب کے تمام شہریوں کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا، انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں کرسچن کمیونٹی کے رضا کاروں کو ٹریننگ دی جائے گی جو پولیس اہلکاروں کیساتھ ملکر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس ڈے پر تمام گرجا گھروں میں روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی جائے گی،ہر شخص کومکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیاجائے گا، پارکنگ گرجا گھروں سے دور کی جائے گی اور مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نگرانی کی جائے گی، اس کیساتھ ساتھ گرجا گھروں اور کرسچن کمیونٹی کی آبادی کے اردگرد سرچ آپریشن بھی کئے جائیں گے، میٹنگ کے اختتام پر کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں نے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
کرسمس کے موقع پر ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔ ڈی پی او قصور
