فٹ بال کھیلتے نوجوان پہاڑی سے نیچے جا گرے

0
34
Football

سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پہاڑی علاقے میں سعودی نوجوانوں کو فٹ بال کھیلتے اور دوران دو نوجوانوں کے بھاگتے ہوئے پہاڑی سے گرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ یہ واقعہ سعودی عرب کے علاقے جازان کے مشرق میں جبل عثوان میں بنی مالک گورنری میں پیش آیا اور ویڈیو کلپ میں وہ لمحہ دکھایا گیا ہے جب دو نوجوان جو فٹ بال کھیل رہے تھے۔ فٹ بال کے گول پر گیند کو کک مارتے ہوئے پہاڑ سے گرے۔

ایک مقامی شہری حسین یحییٰ حتروش نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ القرن عثوان گاؤں کے اسٹیڈیم کی سطح سمندر سے تقریباً 1500 فٹ بلند ہے اور اس کی لمبائی تقریباً 50 میٹر اور چوڑائی 15 ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ایونٹ ایک مقامی دوستانہ ٹورنامنٹ تھا، جس کا عنوان دی ایسٹرن لیگ تھا اور انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم کے 5 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ گراؤنڈ کے ایک کونے سے نیچے لڑھکنے والے کھلاڑی خالد حیان حتروش اور عبدالرحمان حسن جبران معمولی زخمی ہوئے اور ان کی ٹیم نے میچ جیت لیا۔

Leave a reply