فیڈریشن آف ریئلٹرز نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

0
39

فیڈریشن آف ریئلٹرز نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، حکومت پاکستان نے فیڈریشن آف ریئلٹرز کو تسلیم کر کے ان کے مطالبات کو بھی مان لیا ہے .اس کے علاوہ ایف بی آر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے قوانین اور معاملات میں فیڈریشن آف ریئلٹرز کو شامل کر لیا ہے. مزید یہ کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم نے فیڈریشن آف ریئلٹرز کو اس کا حصہ بنا لیا ہے اور اس سلسلے میں فیڈریشن آف رئلٹرز کو خاص قسم کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے . اس سارے معاملے میں سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان کے قابل تحسین کردار کا بہت بڑا حصہ ہے. فیڈریشن نے اس سلسلے میں مبشر لقمان کا بہت زیادہ شکریہ ادا کیا .فیڈریشن کاکہنا تھا آج ہم جس جگہ پر ہیں مبشر لقمان کی رہنمائی اور محبت کی وجہ سے ہیں . وہ حقیقت میں اس سلسلے میں‌ہمارے پیر و مرشد ہیں . اور آج تک اس مقام تک پہنچنے میں مبشر لقمان کا کلیدی کردار ہے وہ در اصل اس سلسلے میں‌ مبشر صاحب ح اللہ کے نیک بندے ہیں جنہوں‌نے فیڈریشن کے لیے اپنا کردار ادا کیا ، اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے.

فیڈریشن آف ریئلٹرز کی قائم کردہ تھنک ٹینک باڈی یہ ہے جس میں مسرت اعجاز خان چیئرمین، سردار طاہر محمود صدر. شاہد محمود سینئر وائس صدر، احسن ملک نائب صدر، انجینئر عامر علی شاہ ، علی اکبر آفریدی نائب صدر ، اصغر خان ، امیر حمزہ نائب صدر ، کاشف شاہ سینئر نائب صدر ، راحیل ھارون گروپ لیڈر ، گل نجیب عباسی وائس چیئرمین شامل ہیں .اس تھنک ٹیم کو ٹاسک سونپا گیا ہے. اور ان کے ٹی او آرز اور اصول و ضوابط بھی بنا دیے گئے ہیں.جن کے تحت کمیٹی کام کرے گی.اسی طرح فیڈریشن آف ریئلٹرز کے سلسلے میں‌ ٹی او آرز ہیں جس کی عکس درج ذیل ہے .

ایف بی آر کی طرف سے فیڈریشن آف ریئلیٹرز کو نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم میں‌کردار دینے پر بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کو ایف اے ٹی ایف کے ساتھ معاملات طے کرنے اور اس سلسلے میں رہنمائی اور تعاون کرنے کی اتھارٹی حاصل ہو گی ، ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں درج ذیل ٹیم تھی .
چوہدری محمد جاوید (ایف اے ٹی ایف سیل ایف بی آر) مسرت اعجاز خان چیئرمین فیڈریشن آف ریئلٹرز آف پاکستان، محمد وقاص حنیف سیکریٹری آئی آر (ایف اے ٹی ایف سیل، ایف بی آر) سردار طاہر محمود صدر ایف او آر پاکستان ڈی ایچ ا ے لاہور ایسوسی ایشن ، احسن ملک نائب صدر ڈی ایچ اے ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد ، سید عرفان اسلم نائب صدر سندھ فار ڈی ایچ اے ایسوسی ایشن ، نوید حسن سیکنڈ سیکریٹری ایف اے ٹی ایف سیل ایف بی آر،

Leave a reply