اسلام آباد:عمران خان زندہ باد :پاکستان اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماہ کے دوران 5 ارب ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمانے میں کامیاب ،اطلاعات کے مطابق پاکستان اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماہ کے دوران 5 ارب ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمانے میں کامیاب ہوگیا ہے اوراس کا سارا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کوجاتا ہے ۔
دنیا بھی تسلیم کرچکی ہے اورعالمی مالیاتی ادارے بھی مان چکے ہیں کہ پاکستان نے طویل معاشی مشکلات کے بعد معیشت کے محاذ پر بالآخر بہتری دکھانا شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ مارچ 2021 میں ملک کی ایکسپورٹس اور ترسیلات زر میں اضافے کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، اسی باعث پہلی مرتبہ پاکستان ایک ماہ کے دوران 5 ارب ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کمانے میں کامیاب رہا ہے۔
مارچ 2021 میں پاکستان نے ایکسپورٹس کی مد میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زائد اور ترسیلات زر کی مد میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کمائے۔ ماہرین کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک برسوں بعد پہلی مرتبہ پاکستان اپنے تجارتی اخراجات کے مقابلے میں کئی ارب ڈالرز زائد کما لے گا۔