بھوپال؛بے غیرتی جب حد سے بڑھ جاتی ہے تو پھر اس کےاثرات بھی بڑے بھیانک ہوتے ہیں، معاشرے اسی وجہ سے آگے نہیں بڑھ رہے ، جیسے اس بھارتی نے کیا ۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی خاوند نے اپنی بیوی کو خوش رکھنے کے لیےبیوی کے آشنا کےساتھ شادی کی اجازت دے دی،

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھوپال کے رہنے والے ایک ہندو شہری مہیش نے فیملی کورٹ سے درخواست کی کہ وہ اپنی بیوی کو خوشی خوشی طلاق دینا چاہتا ہے، عدالت کے استفسارپرکہ کس بات کی خوشی ہے تجھے جوتوطلاق دینا چاہتا ہے، اس پر مہیش نے بتایا کہ اس کی بیوی اپنے پرانے آشناکواب بھی دل سے چاہتی ہے، مہیش نے عدالت کو بتایا کہ میں نہیں چاہتا کہ میری بیوی کی خوشیوں کو ٹھیس پہنچے

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے مہیش کی درخواست پر یہ طلاق کروا دی اور اب مہیش خوشی خوشی اپنی زندگی گزاررہا ہے، مہیش کے اس بیوی سے دوبچے بھی ہیں ،جو بیوی کے پاس ہی ہیں

یاد رہے کہ مہیش کی سنگیتا نامی خاتون سے سات سال قبل شادی ہوءی تھی ، مہیش کے اس بیوی سے دو بچے بھی ہیں، مہیش بتاتا ہے کہ میری بیوی کا کہنا ہےکہ میں جس شخص سے محبت کرتی تھی میرے باپ نے اس سے میری شادی  نہ کی اور مہیش سے بیاہ دیا ، لیکن میرادل اپنے آشنا کے بغیر نہیں لگتا

بھارتی ٹی وی کے مطابق گھر میں سنگیتا کی یہ کیفیت دیکھ کرمہیش بہت زیادہ پریشان ہوتا تھا اور ایک دن اس نے فیصلہ کیا کہ دونوں کو عزاب سے نکالنے کےلیے بہتریہی ہےکہ وہ اپنی بیوی کو اپنے پرانے دوست سے شادی کرنے کی اجازت دے دے

 

مہیش کہتے ہیں کہ میں نے جونہی اپنی بیوی سے اس حوالے سے پوچھا تو اس نے خوشی خوشی اس فیصلے کو پسند کیا مہیش کا کہنا ہےکہ پھر اس نے اپنی بیوی کو اپنے آشنا سے شادی کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ اس اجازت کی ایک وجہ یہ بھی بتاتا ہےکہ وہ نہیں چاہتا تھا کہ اس کے بچے کسی تصادم کی نتیجے میں بری طرح متاثرہوں لٰہذا وہ اب اپنے بچوں سے بھی ملتا ہے اور اپنی سابقہ بیوی سے بھی جو کہ اب ایک سوفٹ ویءرانجنیرہے

Shares: