راولپنڈی: آواران میں فورسز کی دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ، پاک فوج کا جوان شہید ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ میں پاک فوج کا جوان لانس نائیک محمد اقبال شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا۔ فورسز نے جٹ بازار میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اقبال شدید زخمی ہوئے۔
لانس نائیک اقبال کو فوری طبی امداد کے کراچی منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے سے وہ شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے جٹ بازار کے علاقے کو کلیئر کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے سیکورٹی ادارے بار بار آگاہ کررہے ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کارروائیاں کسی بھی وقت کروا سکتا ہے ،پاکستان بھارتی سازشوں اورشرارتوں کے حوالے سے عالمی دنیا کوبھی آگاہ کرچکا ہے