فارن فنڈنگ میں ملوث ہر پارٹی کالعدم ہونی چاہیے، آفاق احمد کی اظہارِ تشویش

چیئرمین آفاق احمد نے قومی دھاروں کی سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ کے انکشافات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیسز پر فیصلوں میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے، سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ سے چلنے والی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ عوام کے مفادات اورملکی سلامتی کو پسِ پشت ڈال کر صرف ڈونرز کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے، اس لئے ایسی ہر جماعت کالعدم ہونی چاہیے۔

آفاق احمد نے آئے دن اندرون سندھ ملک دشمن ریلیوں، جلسے جلوس اور نعروں پر تمام حکومتی اداروں کی طرف سے خاموشی کو معنی خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ ملک دشمن سرگرمیوں پر ملکی سلامتی کے اداروں کا رویہ شہری سندھ کے عوام کو ٹھیک پیغام نہیں دے رہا ہے.

Comments are closed.