لاہور:فارن فنڈنگ پی ٹی آئی پکڑی گئی :مریم نواز کے حکومت پرتابڑتوڑحملے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سکروٹنی رپورٹ جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پے درپے انکشافات، لیکس اور ثبوتوں کے انبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ دوسروں پر چور چور کے الزام لگانے والے کی جب اپنی تلاشی لی گئی تو اس کا بال بال چوری میں ڈوبا نکلا۔
عمران خان نے نا صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور انکی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔ پے درپے انکشافات،لیکس اور ثبوتوں کےانبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں،اتنے سنگین فراڈ اور سکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 4, 2022
ان کا کہنا تھا کہ دوسروں سے فنڈ کے نام پر مال اینٹھنا،پھر اس کو عیاشی کے لیے استعمال کرنا اور چوری چھپانے کے جھوٹ پہ جھوٹ بولنا۔ کیا پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا کرپٹ، جھوٹا اور سازشی حکمران آیا؟
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنکا تھا کہ عمران خان نے نا صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور انکی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔
مریم نواز نے کہا کہ پے درپے انکشافات، لیکس اور ثبوتوں کے انبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں، اتنے سنگین فراڈ اور سکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے۔
انصاف کے نام پر پاکستان کو دھوکہ دینے والے عمران خان کا بھانڈہ بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے۔ کون جانتا تھا ثاقب نثار کے ًصادق و امینً کا چہرہ اتنا بھیانک نکلے گا! اس بھیانک چہرے پر پردہ ڈالے رکھنے پر الیکشن کمشن کے سابق عہدیدار بھی جوابدہ ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 4, 2022
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں مزید کہا کہ انصاف کے نام پر پاکستان کو دھوکہ دینے والے عمران خان کا بھانڈہ بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے۔
مریم نواز نے ایک بارپھرسابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی ذاتیات پرحملہ کیا اور پھر یہ بھی کہا کہ کون جانتا تھا ثاقب نثار کے صادق و امین کا چہرہ اتنا بھیانک نکلے گا، اس بھیانک چہرے پر پردہ ڈالے رکھنے پر الیکشن کمشن کے سابق عہدیدار بھی جوابدہ ہیں۔
عمران خان نے نا صرف چوری کی اور چھپائی بلکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اور انکی محنت اور خون پسینے کی کمائی پر عیش کی۔ پے درپے انکشافات،لیکس اور ثبوتوں کےانبار عمران سمیت پوری پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں،اتنے سنگین فراڈ اور سکینڈل تاریخ میں کسی جماعت کے نہیں آئے
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 4, 2022
یاد رہے کہ ایک طرف مریم نواز الزام تراشی کررہی ہیں تو دوسری طرف پی ٹی ائی کے وزرا نے چیلنج کررکھا ہے اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کی پڑتال کرلی اور آج پارٹی سرخ رو ہوگئی مگر دوسری طرف یہ بھی ہونا چاہیے کہ یہ بھی سامنے آئے کہ ن لیگ کو کن پاکستان مخالف قوتوں نے فنڈنگ کی تاکہ قوم بھی پتہ چل سکے کہ ن لیگ کس طرح اپنی کرتوتیں چھپانے کے لیے پیڈ میڈیا اور دیگرذرائع استعمال کرکے حقائق کو توڑمروڑ کرپیش کررہی ہے ،اسد عمر نے کہا کہ پی پی کی فارن فنڈنگ کی رپورٹ بھی قوم کےسامنے آنی چاہیے