وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی متحدہ عرب امارات سفارتخانے آمد:سفیرسےاظہارتعزیت

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی متحدہ عرب امارات سفارتخانے آمد۔ صدر خليفة بن زايد آل نهيان کے انتقال پر آل نهيان خاندان اور متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تعزیتی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے

 

یاد رہے کہ تحدہ عرب امارات کے صدر شيخ خليفہ بن زيد النہيان انتقال کرگئے ہیں، ان کی عمر 73 برس تھی۔یو اے ای حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شيخ خليفہ بن زيد النہيان کی عمر 73برس تھی۔ وہ يو اے ای کے دوسرے صدر تھے۔ خليفہ بن زيد النہيان سال 2004سے صدارت کے منصب پر فائز تھے۔حکومت کی جانب سے شيخ خليفہ بن زيد النہيان کے انتقال پر 40 روز سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کا پرچم سرنگوں رہے گا۔ شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کے انتقال پر40 روز کے سوگ کے ساتھ 3روز کی عام تعطیل بھی ہوگی۔

صدارتی اعلان میں کہا گیا ہےکہ وفاقی سرکاری اور نجی شعبے میں تین دن تک تعطیل رہے گی۔ یو اے ای کے صدر کی تدفین اور نماز جنازہ سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں

ادھر پاکستان عرب امارات (یو اے ای) کے صدر خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر پاکستان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے مطابق یو اے ای کے صدر کے انتقال پر 13 سے 15 مئی تک پاکستان میں قومی سوگ منایا جائے گا اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ 61 سالہ شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے تیسرے صدر ہیں جو پانچ سال کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں، انہیں خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کے بعد صدر منتخب کیا گیا ہے۔ شیخ محمد بن زاید النہیان 2004 سے ابو ظبی کے ولی عہد تھے اور وہ ابوظبی کے 17 ویں حکمراں ہوں گے۔شیخ محمد متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی رہ چکے ہیں

Comments are closed.