اسلام آباد:داسوحملےکی تحقیقات سےچینی حکام کوآگاہ کردیاگیاہے،اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے داسوحملے کے متعلق اہم گفتگو کرتے ہوئے یہ واضح کردیا ہےکہ پاکستان نے چین کے ساتھ داسوحملے کی تحقیقات شیئرکردی ہیں
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی ترجیحات واضح ہیں،سی پیک پرقومی اتفاق موجودہے ، اس پرقوم چین کے ساتھ معاہدوں کو ہرصورت مکمل دیکھنا چاہتی ہے
وزیرخارجہ نے اس موقع پر پاکستان اورچین کے درمیان شرپسندی سے تعلقات کو نقصان پہنچانے والوںکے بارے میں کہا کہ پاکستان تمام دشمنوں کو جانتا ہے بیرونی ہوںیا اندرونی سب سے کی شرارتوں کودیکھ رہا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پروجیکٹس کونشانہ بنانےکی گاہےبگاہےکوشش ہوتی رہی ہے
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک سےمتعلق ہماراعزم مضبوط ہے،جس پرپوری قوم متفق ہے،ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ دنیاکی آنکھوں میں کھٹکتاہے،
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیرینا،داسو،جوہرٹاؤن اورکوئٹہ حملےسازشوں کاشاخسانہ ہیں
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل وکرم سے سی پیک منصوبےپرکام جاری رہےگا، پاکستان اورچین ایک دوسرے کے فطری دوست اوراتحادی ہیں رہیں گے