لاہور:مسئلہ کشمیرپربھرپورحمایت کرنے پراسلامی دنیا کے مشکورہیں ،اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیامے میں وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں سیشن کے دوران او آئی سی کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے اسلام آباد میں مقیم او آئی سی کے سفیروں سے ملاقات کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے او آئی سی کے فورم پراسلامی دنیا کی طرف سے مسئلہ کشمیرپرمتفقہ موقف اپنانے کے عمل کو مظلوم کی حمایت قراردیا ،

وزیرخارجہ نے اس ملاقات میں اسلامی ملکوں کے سفیروں سے بات کرتے ہوئے کہا ہےہے کہ اعلامیے میں او آئی سی کے اصولی موقف اور جموں کے لئے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے کردار کوخوب سراہا ہے ۔

وزیر خارجہ نے او آئی سی ممالک کو پاکستان کے حوالے سے اسلامی دنیا اوربالخصوس کشمیر اورفلسطین معاملے پر موقف کو تسلیم کرنا اوراسے پالیسی کا حصہ بنانے کی قراردادوں کو منظور کرنے بھی ان کا شکریہ ادا کیا ،

وزیرخارجہ نے پاکستان کے اصولی موقف جس کے مطابق غیر او آئی سی ریاستوں میں مسلم اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور بابری مسجد کی شہادت اور اسلامی مقدس مقامات کا تحفظ کوتسلیم کرنے کے عمل پربھی آوآئی سی ملکوں کے وزرائے خارجہ کوخراج تحسین پیش کیا

وزیر خارجہ نے اسلامو فوبیا کے خلاف جنگ سے متعلق پاکستان کی طرف سے پیش کردہ قرار داد منظور کرنے پر بھی اظہار تشکر کیا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان 2021 میں کونسل آف فارن منسٹر کے 48 ویں اجلاس کی میزبانی کا منتظر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ممکنہ سی ایف ایم چیئر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے پاکستان اتحاد ، امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے او آئی سی کی پوری ذمہ داری کے ساتھ تعمیری کردار اداکرے گا

اس موقع پرصدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال پراہل کشمیر کے مقصد اور یکجہتی کے لئے او آئی سی کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

او آئی سی اقوام متحدہ کے بعد دوسری سب سے بڑی عالمی تنظیم ہے جس میں چار براعظموں پر پھیلے ہوئے 57 ممبران اور پانچ مبصرین ریاستیں شامل ہیں۔ یہ امت مسلمہ کی اجتماعی آواز کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے۔

Shares: