دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ داعش اور طالبان کے بارے میں سوشل میڈیا پر زیرگردش وزیر خارجہ سے منسوب بیان گمراہ کن اور افسوسناک ہے-

باغی ٹی وی :زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ سے وہ باتیں منسوب کی گئیں جو انہوں نے نہیں کیں وزیر خارجہ نے افغانوں کی قیادت میں افغانوں کو قبول امن عمل کی بات کی تھی-

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری، علاقائی فریقین اور افغانوں کے اتفاق رائے کی واضح بات کی تھی ان کے بیان کو افغان تنازعہ میں کسی ایک فریق کی وکالت کے غلط تاثر پر محمول نہیں کرنا چاہئے-

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہم افغان تنازعہ کے تمام فریقین کو مدنظر رکھتے ہیں جنہوں نے اپنے مستقبل کا ازخود فیصلہ کرنا ہے-

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کاری کا اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا اجتماعیت کے حامل، وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیہ کے لئے تمام توانیاں بروئے کارئے لانے پر توجہ مرکوز ہونی چاہئے-

Shares: