ایل او سی فائرنگ،بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد:ایل او سی فائرنگ،بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی،اطلاعات کےمطابق بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کر کے پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45سالہ شہری محمد سفیر زخمی ہوا،بھارتی فورسز ایل او سی پر مسلسل معصوم شہریوں کونشانہ بنا رہی ہیں،بھارتی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے،بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت سکیورٹی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

یاد رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول(ایل اوسی) کے ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر امداد پور گاؤں کا 45سالہ رہائشی شدید زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی 45 سالہ شخص کوقریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے بھرپور جواب سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول( ایل او سی) پر فائرنگ معمول بن چکا ہے جس کا مقصد مسئلہ کشمیر اور شہریت بل سے توجہ ہٹانا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کئی بار بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کی باتیں بھی کر چکے ہیں۔

Comments are closed.