اسلام آباد:عسکری قیادت کے خلاف رکن پارلیمنٹ کے بیان پر کینیڈین ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی ،اطلاعات کےمطابق ‏کینیڈین رکن پارلیمنٹ کے پاک فوج کی قیادت سے متعلق ‘غیر ذمہ دارانہ ریمارکس’ پر پاکستان نے سخت احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کا رویہ ناقابل برداشت ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کینیڈین رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کے پاکستان اور عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ بیان پر کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔پاکستان نے اس بیان پر وضاحت بھی مانگی ہے

میڈیا ذرائع کےمطابق کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان اور عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ خیز و غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر اسلام آباد میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ مذکورہ بیان سفارتی آداب و تعلقات کے خلاف ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارت کار کو آگاہ کیا گیا کہ کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیان سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے ایک کینیڈین رکن پارلیمنٹ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کےخلاف بہت غلط ریمارکس دیئے تھے جس کے بعد پاکستان نے سخت احتجاج کا فیصلہ کیا ہے

Shares: