فارن فنڈنگ کیس، امریکی عدالت میں بھی تحریک انصاف کیخلاف درخواست

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف پر امریکہ میں بھی فنڈ ریزنگ میں بے ضابطگیوں پر عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے

تحریک انصاف یو ایس ایل ایل سی کی جانب سے نیویارک کی امریکی ضلعی عدالت میں پی ٹی آئی امریکہ کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے،نیوریاک کی ضلعی عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے،عدالت نے امریکہ میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا بھی حکم دیا ہے.

نیویارک کی ضلعی عدالت میں تحریک انصاف ایل ایل سی کی جانب سے مدعی عمران عطا ایگران کی جانب سے درخؤاست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے کاروائی کا آغاز کر دیا.

مقامی اخبار کے مطابق اس حوالہ سے پی ٹی آئی اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹر (او آئی سی) کے سکریٹری ڈاکٹر عبداللہ سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ درخواست گزار نہ تو ایل ایل سی میں ممبر تھا اور نہ ہی ڈائریکٹر تھا اور پارٹی نے پہلے ہی اسکے خلاف تادیبی کارروائی کی تھی اور اس کی رکنیت بھی معطل کردی گئی تھی۔

ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا تھا کہ کہ پارٹی مقدمہ لڑے گی اور قانون کے مطابق جواب جمع کروائے گی۔

تحریک انصاف کے خلاف پاکستان میں غیر ملکی فنڈنگ کیس کے مدعی اکبر ایس بابر نے امریکی محکمہ انصاف سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے دستخطوں کے ساتھ دستاویزات بھجوائی ہیں،

مارچ 2018 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے فنڈز کی تحقیقات کے لئے تین رکنی اسکروٹنی کمیٹی تشکیل دی تھی

فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا

Shares: