فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے تو ہم یہ کام کریں گے، پاکستان بار کونسل کے اعلان سے سب پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بارکونسل نے سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے عدالت میں پیش ہونے پراعتراض اٹھانے کا فیصلہ کر لیا،پاکستان بارکونسل کے رہنما سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے اور کیس میں فروغ نسیم پر اعتراض عائد کریں گے،پاکستان بار کونسل کے مطابق فروغ نسیم کا لائسنس معطل کیا گیا ہے اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے.پاکستان بار کونسل کے ایک رہنما کے مطابق لائسنس کی بحالی کے لئے کم از کم ایک پفتہ لگ سکتا ہے.
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دیا ہے وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کی توسیع کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست کے حوالہ سے پیش ہوں گے اور توسیع کے حق میں دلائل دیں گے، وزیراعظم عمران خان نے فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے.
وفاقی کابینہ میں کس وفاقی وزیر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا؟ اہم خبر
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ختم، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے استعفیٰ دے دیا ہے فروغ نسیم نے کابینہ اجلاس میں استعفیٰ دیا، وزیراعظم نے فروغ نسیم کااستعفیٰ قبول کر لیا ،اجلاس میں فروغ نسیم کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا گیا، فروغ نسیم سپریم کورٹ میں مدت ملازمت توسیع کیس کی پیروی کریں گے ،فروغ نسیم کے حوالہ سے وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے برہمی کی خبریں غلط ہیں ،ایسا کچھ نہیں ہوا،
چینی وزارت خارجہ کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا خیرمقدم
وفاقی کابینہ اجلاس، بھارت سے اشیاء کی درآمدگی بارے کابینہ نے کیا فیصلہ کیا؟ اہم خبر
سعودی شہزادے کی اچانک پاکستان آمد ،وزیراعظم عمران خان سے اہم ترین ملاقات. چہ میگوئیاں جاری