مزید دیکھیں

مقبول

حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا ایک اور موقع ضائع کر دیا ،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی...

پوپ فرانسس کے انتقال کے بعدنئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس آج...

عظمیٰ بخاری کا حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری...

ڈی جی خان : سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب گرفتار

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے مشیر چودھری طارق زمان گجر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری طارق زمان گجر کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ہے۔ چودھری طارق زمان گجر کو سرکاری زمین پر مبینہ قبضہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔سابق چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری ارشد کو بھی اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ جنوری 4, 2023 کوباغی ٹی وی نے تفصیل کے ساتھ ایک خبر لگائی تھی اس خبر کےمطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں ڈیرہ غازیخان میں اربن ٹرانسپورٹ فیصل موور کی مبینہ طوربہاولپور سے پرانی پھٹیچرقسم کی بسیں منگواکر تونسہ اور ڈیرہ غازیخان میں کچھ عرصہ کیلئے چلائی گئیں ،جب کووڈ آیا تو طارق زمان گجرنے کووڈ کے بہانے اربن ٹرانسپورٹ سروس بندکرکے اسی اڈے سے بین الصوبائی بس سروس شروع کردی اورمبینہ طور پرکوئٹہ اورکراچی سے سمگلنگ اورنان کسٹم پیڈ سامان ،منشیات ،چھالیہ ،گٹکہ اور دیگر غیرقانونی اشیاء کی سپلائی کی محفوظ چین بنالی ۔اس غیرقانونی اڈے پرایک پینافلیکس لگا ہواہے جس پر طارق زمان گجر مشیر وزیر اعلی پنجاب لکھا ہواہے،اس غیرقانونی اڈے کی عقب میں پختہ سڑک موجود ہے جسے بندکرکے غیرقانونی اڈہ قائم کیاگیا،اس بندکئے گئے روڈ کوکھلوانے کیلئے شہریوں نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشنز دائر کیں ،ہائیکورٹ میںسابق کمشنر طاہر خورشید جو عثمان بزدار کا فرنٹ مین کہلاتا تھا نے جھوٹا تحریری بیان دیا کہ راستہ کھولا جاچکا ہے،جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے ایک رپورٹ دی جس میں راستہ بند کرکے قبضہ کرنے کی تصدیق کی گئی ہے ۔اس رپورٹ میں سپیشل برانچ کا تائیدی تذکرہ بھی موجود ہے،
یہ بھی پڑھیں‌
ڈی جی خان:مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین کا اربن ٹرانسپورٹ کی آڑمیں سرکاری زمین پر قبضہ ،اسی اڈے سے بین الصوبائی بس سروس شروع کردی
اسسٹنٹ کمشنر کی بابت ایک اور رپور ٹ سیکرٹری آر ٹی اے کی ہے میں انہوں نے لکھا کہ طارق زمان گجر کو زبانی حکم پر اربن ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے قبضہ دلایا گیا ،اور اب اس نے اربن ٹرانسپورٹ بند کرکے بین الصوبائی سروس شروع کررکھی ہے،طارق زمان گجرکو بغیرٹینڈرز اربن ٹرانسپورٹ کا ٹھیکہ دیاگیا،مونس الٰہی کا مبینہ فرنٹ مین یا اے ٹی ایم مشین جسے سی ایم پنجاب کے مشیر کاٹیگ لگایاہوا ہے۔
اسی کیس میں گذشتہ شب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے مشیر چودھری طارق زمان گجر کو گرفتار کیا گیا ہے.

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں