سڈنی :سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن انتقال کرگئے ،اطلاعات کے مطابق سابق آسٹریلوی اسپن باولر شین وارن 52 سال کی عمرمیں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے شین وارن کے جاننے والوں نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ "شین اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے تھے اور طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود انہیں زندہ نہیں کیا جا سکا۔”

دوسری طرف شین وارن کی فیملی کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ غم میں‌ ڈوبے ہوئے ہیں مناسب وقت پر مزید تفصیلات فراہم کریں گے

شین بڑے اسپنر کے طور پر جانے جاتے رہے ہی ں‌،انہوں نے آسٹریلیا کے لیے 145 ٹیسٹ کھیلے اور ان کی 708 وکٹیں ہیں- یہ خبر آسٹریلوی کرکٹ کے لیے دوسرا دھچکا ہے جس کے ساتھی عظیم، راڈ مارش بھی گزشتہ ہفتے دل کا دورہ پڑنے سے جمعہ کو انتقال کر گئے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پچھلے سال اگست میں آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ باؤلر شین وارن بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئےتھے ، انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو آئسولیٹ کر لیاتھا ۔

اس دوران ان کو صحت خرابی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ انہوں نے کورونا کی تمام علامات محسوس کرنے پر خود کو ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے تمام اہلخانہ سے خود کو علیحدہ کرتے ہوئے گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا تھا ۔لیکن اس کےبعد شین وارن کی طبیعت سنبھل گئی تھی لیکن آج اچانک وفات کی خبر نے ان کے چاہنے والوں کے لیے غم کی داستان چھوڑ دی ہے

Shares: