لاہور:سابق کپتان سلمان بٹ کی میڈیا سے گفتگو ،اظہرعلی کے بارے میں بڑی بات کہہ دی اطلاعات کے مطابق سابق کپتان سلمان بٹ نے سابق کرکٹراورمایہ ناز بولرکے بارے میں بڑی بات کہہ دی ،وہ کہتے ہیں کہ اظہر علی نے انٹر اکیڈمی ٹورنامنٹ کرواکر بہترین اقدام ہے
سلمان بٹ کہتے ہیں کہ انڈر 19 کی سطح پر ٹی ٹونٹی کرکٹ نہیں ہونی چاہیے ۔انڈر 19 سطح پر دو روزہ کرکٹ ہونی چاہیے اس سے ہمیں اچھے بلے باز ملیں گے ۔
سلمان بٹ نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم آخری میچز میں اچھا پرفارم نہیں کرسکی ۔قلندرز کے لیےمحمد حفیظ اور فخرزمان کا پرفارم نہ کرنا نقصان کا باعث بنا ۔
سابق کپتان اظہرعلی نے اس موقع پر میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سےسمجھتاہوں کہ گراس روٹ کرکٹ ہونا چاہیے، نوجوان کھلاڑیوں کو پی سی بی رولزکے تحت میچ آفیشلز کی موجودگی کھیلنے میں مدد ملے گی۔
اظہر علی نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ایسے ایونٹس تسلسل کے ساتھ کروائیں۔ نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ بہتر ین اقدام ہے ۔ویسٹ انڈیز جیسی کنڈیشنز میں ٹریننگ کررہے ہیں ٹورپر فائدہ ہوگا۔ پی ایس ایل کو انجوائے کررہا ہوں ۔
اظہر علی نے کہا کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے باہر ہونے کا افسوس ہوا۔ ٹاپ فور میں آنے والی چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات ہیں۔