قتل مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا محمود جان کی ضمانت درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ کے عدالت میں ہوئی درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید بادشاہ نے کی .استغاثہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے کیس کا ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کردیا ہے اور مدعی کی جانب سے وکیل پیش ہوئے اور وکالت نامہ جمع کرنے کی استدعا کی گئ عدالت نے ضمانت درخواست پر دلائل کے لیے سماعت ملتوی کردی، درخواست پر مزید سماعت 12 جون کو ہوگی
پولیس کے مطابق ملزم نے تھانہ ریگی کے حدود میں عیسی خیل قوم کے جلوس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے ملزم سابق ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخواہ محمود جان کا علاقے میں عیسی خیل قوم سے زمینی تنازعہ ہے ،
Shares: