رکن بلوچستان اسمبلی سابق گورنربلوچستان سید فضل آغا وفات پاگئے

0
44

کوئٹہ :رکن بلوچستان اسمبلی سابق گورنربلوچستان سید فضل آغا وفات پاگئے ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے رکن اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں وفات پاگ گئے ہیں‌۔

ذرائع کےمطابق بلوچستان کے سابق گورنرسید فضل آغا کا کورونا ٹیسٹ کچھ روز قبل مثبت آیا تھا۔جس کی وجہ سے ان کو فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ علاج کے لیے لایا گیا تھا

ذرائع کا کہنا ہےکہ فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں طبعیت نہ سنبھل سکی تو پھر ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد ان کو کراچی منتقل کردیا گیا تھا،جہاں ان کی طبعیت مزید خراب ہوگئی اورآج رات وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے ،ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ ۔سید فضل آغا کے ایک عزیز نے بھی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔

سید فضل آغا، بلوچستان اسمبلی میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رکن بھی تھے۔وہ 1997 سے 1999 تک بلوچستان کے گورنر رہے جبکہ 80 کی دہائی کے آخر میں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کے فرائض بھی انجام دیے تھے۔

Leave a reply