سابق وزیر میاں محمد نواز شریف کی ویکسی نیشن نارووال پبلک سکول
نارووال
سابق وزیر میاں محمد نواز شریف کی ویکسی نیشن نارووال پبلک سکول میں گذشتہ روز چھٹی والے دن مبینہ ہونے والے معاملہ پر ڈپٹی کمشنر نارووال،لاہور سے انکوئری کے لئے آئی ٹیم ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس یونٹ نے طویل سرچ کے بعد ”ایپ“ میں انٹری ثابت ہونے پر نیوٹریشن سپروائز میاں ناصر رؤف اور ثاقب نامی محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کو تھانہ صدر میں گرفتار کروا دیا،ڈپٹی کمشنر میڈم نبیلہ عرفان نے سی ای او ہیلتھ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعہ کی انکوئری کی گئی جس میں یہ ثابت ہوا کہ انٹری ان کی ایپ سے کی گئی ہے
اس لئے اندراج مقدمہ کیلئے سی ای او ہیلتھ نے تھانہ صدر کو درخواست دے دی ہے اور نیوٹریشن سپروائز میاں محمد رؤف اور ثاقب کو تھانہ صدر کے حوالے کردیا گیا ہے ڈی سی نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے شناختی کارڈ نمبر کو ہی نارووال میں ویکسی نیشن کی انٹری کی گئی ہے اس واقعہ کی مزید تفتیش کی جائے گی واضع رہے کہ”نیشنل ایمولیزیشن مینجمنٹ سسٹم“میں گذشتہ روز 3اکتوبر 2021کو سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ویکسین لگانے کی غلط انٹری کی گئی تھی جس کی خبر الیکٹرانک میڈیا پر نشر ہونے پر محکمہ ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی۔
محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال