لاہور:سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے راہنما حافظ سلمان بٹ وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ آج ابھی تھوڑی دیرپہلے وفات پاگئے ہیں

 

حافظ سلمان بٹ کافی دنوں سے علیل تھے اوران کی طبیعت بہت زیادہ ناساز تھی ،

حافظ سلمان بٹ کارڈیالوجی میں زیرعلاج رہے ہیں

مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ سلمان بٹ کی وفات پرقومی وسیاسی ، مذہبی اورسماجی شخصیات کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے

حافظ سلمان بٹ کو شدید علالت پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا

حافظ سلمان بٹ کافی عرصے سے شوگر اور گردوں کے امراض میں مبتلا تھے

مرحوم 3 بار لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے

حافظ سلمان بٹ ریلوے پریم یونین کے صدر اور فٹ بال فیڈریشن کے ممبر تھے

Shares: