سابق صدرآصف زرداری کی اچانک طبیعت بہت زیادہ ناساز،ہسپتال منتقل
کراچی:سابق صدرآصف زرداری کی اچانک طبیعت بہت زیادہ ناساز،ہسپتال منتقل،اطلاعات کے مطابق شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا میڈیکل چیک اپ کیا جارہا ہے، اور مختلف قسم کے ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ آصف علی زرداری کی طبیعت روزبروز بگڑنے لگی ہے اورڈاکٹروں نے ان کو آرام کا مشورہ دیا ہے