سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ایک بارپھراچانک بگڑگئی

0
50

لاہور:سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ایک بارپھراچانک بگڑگئی ،بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو آج چیک اپ کیلئے نجی ہسپتال لے جایا جائے گا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی راہ ہموار کرنے کا مشن لئے مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرنے والے سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے ، جس کی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو آج چیک اپ کیلئے نجی ہسپتال لے جایا جائے گا ۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آج آصف علی زرداری نے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کرکے ان کو عمران خان کے خلاف اکسانا تھا اور پھراس کے نتیجے کی صورت میں عدم اعتماد میں تعاون کا خواستگار ہونا تھا مگرقدرت کو یہ منظور نہ ہوا اور آصف علی زرداری آج پھر بیمار ہوگئے ہیں‌

قبل ازیں طبیعت ناسازی کے باعث ذاتی معالج نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا ، جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لئے آصف زرداری چند روز قبل سرگرم ہوئے تھے اور انہوں نے اپنا پڑاؤ پنجاب میں ڈالا ہوا تھا ،

چند دن قبل آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی تھی، آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی اور ملاقات کے دو دور ہوئے ، آصف علی زرداری اور چوہدری برادران کی ملاقات میں حکومت مخالف تحریک یا عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ،

آصف زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات دو گھنٹے جاری رہی اور ملاقات کے دو دور ہوئے ، ملاقات کے پہلے سیشن میں چوہدری برادران، طارق بشیر، مونس،سالک حسین موجود تھے جب کہ آصف زرداری کے ساتھ پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش ملاقات کا حصہ بنیں۔

Leave a reply