اسلام آباد: سابق وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی انتقال کر گئے ، ظفر اللہ جمالی دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
میر ظفراللہ خان جمالی کو گزشتہ دنوں طبیعت بگڑنے پر راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں داخل کیا گیا تھا، جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ میر ظفراللہ خان جمالی مسلم لیگ (ق) کی جانب سے نومبر 2002 سے 26 جون 2004 تک ملک کے 15ویں وزیر اعظم رہے۔








