لاہور : جوکام 73 سال سے سابقہ حکمران نہ کرسکے:عمران خان نے کردکھایا: نوٹی فکیشن جاری،اطلاعات کے مطابق جوکام پچھلے 73 سال میں سابق حکمران نہ کرسکے وہ وزیراعظم عمران خان نے کردکھایا ، جس کا آغازپنجاب سے کردیا گیا ہے، صوبہ پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں یکساں نصاب تعلیم نافذ کردیا گیا ، آئندہ تعلیمی سال میں پہلی تا پانچویں جماعت تک یکساں نصاب رائج کرنے کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی منظوری کے بعد صوبہ پنجاب میں نئے تعلیمی سال سے سنگل نیشنل کریکولم نافذ کر دیا گیا ، ایم ڈی بورڈ ڈاکٹر فاروق احمد نے نئے نصاب کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ، جس کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے یکساں نصاب کے ساتھ ماڈل کتابوں کا بھی اجراء کر دیا ، ان کتابوں کے نمونوں کی بنیاد پر مزید کتب تیار کی جائیں گی۔
اس ضمن میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبہ پناجب میں نرسری تا پانچویں کا نصاب تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں نافذ العمل ہوگا ، اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز تمام سکولوں میں ایس این سی کو نافذ کرنے کی پابند ہوں گی۔