خواجہ خاور رشید کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے پر شدید تنقید

پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق کو نظر انداز کرکے کیے گئے ٹریڈ و انڈسٹری کے لیے تباہی لائیں گے اور اکنامک فرنٹ پر حکومت کے لیے چیلنجز میں اضافہ ہوجائے گا۔ ایک بیان میں خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ حکومت پچھلے کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتی جارہی ہے تاکہ اپنے اخراجات پورے کرسکے لیکن اس سے ٹریڈ اور انڈسٹری کو کیا نقصان ہوگا اس کی کسی کو فکر نہیں ہے۔

خواجہ خاوررشید نے کہا کہ حکومت نہ صرف آئندہ بلاوجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے گریز کرے بلکہ حالیہ اضافہ بھی واپس لے کیونکہ اس سے ٹریڈاور انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ایگریکلچر سیکٹر بھی متاثر ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام سیکٹرز کی ان پٹ کاسٹ میں اور اضافہ ہوجائے گا جس کی وجہ سے انکم اور خرچ کے درمیان بیلنس بگڑ جائے گااور انڈسٹری کو مزید تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے غیرضروری اخراجات کم کرنے چاہئیں کیونکہ پٹرولیم مصنوعات اور اس کے بعد بجلی کی قیمتوں جیسے اضافے مشکلات حل کرنے کے بجائے مزید بڑھارہے ہیں۔

Shares: