اسلام آباد: سابق امریکی سفیرکی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ کی سابق سفیر رابن رافیل نے سابق وزیراعظم عمران خان سے آج بنی گالہ میں ملاقات کی ہے ، اس حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ان حالات میں امریکی سفیر کا ملاقات کرنا عمران خان کے لیے غیرمعمولی ہے جبکہ عمران خان پاکستان میں امریکی مداخلت کو پسند نہیں کرتے

مبشرلقمان نے اس حوالے سے ٹویٹر پر امریکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے امریکا کی سابق سفیر رابن رافیل کی ملاقات بنی گالا میں دوپہر سوا دو بجے ہوئی اس موقع پر ڈاکٹر وسیم شہزاد بھی موجود تھے۔

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ رابن رافیل امریکا کی سابق سفارتکار اور سی آئی اے تجزیہ کار اور لابیسٹ ہیں اور وہ 1993 میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ جنوبی و سطی ایشیائی امور تھیں۔ذرائع کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری بھی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کر چکے ہیں اور ان کی ملاقات 8 ستمبر کو امریکی سفارت خانہ میں ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کو امریکی مداخلت قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کمزور ملکوں کی حکومتوں کو گرا کروہاں اپنی مرضی کی حکومتیں لاکرپھر ان کے ذریعے اپنے مقاصد پورے کرتاہے،عمران خان نے یہ ایک بیانیہ قوم کےسامنے رکھا تھا ،مگراب امریکی سابق سفیر سے ملاقات کے بعد یہ نظرآرہا ہے کہ عمران خان کے رویے میں لچک آرہی ہے اور وہ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ امریکی آشیرباد حکومت لینے کے لیے ضروری ہے

Shares: