فارمولا فلموں کا دور ختم ہو چکا عروہ حسین

0
39

اداکارہ عروہ حسین جنہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے وہ کہتی ہیں کہ وہ وقت گیا جب فارمولا فلمیں بنتی تھیں اب جدید دور ہے اس کے تقاضوں کے مطابق کام کرنے کا دور ہے. اگر جدید تقاضوں کے مطابق کام نہیں کریں گے تو لوگ ہماری فلمیں رد کردیں گے. ایک انٹرویو میں عروہ حسین نے کہا کہ شائقین کو سینما گھروں تک لانے کا ایک ہی طریقہ ہے وہ یہ ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جدید موضوعات پر فلمیں‌بنائی جائیں. ایسا ہو گا تو شائقین یقینا سنیما گھروں کی طرف خود ہی رخ کریں گے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے ہمیار فلم انڈسٹری اور فلموں‌کو بہتر کرنے کے لئے کبھی بھی خاص اقدامات نہیں

کئے گئے. اگر ایسا ہوتا رہتا تو بیس سال تک فلم انڈسٹری کو تالے نہ لگے رہتے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گلیمر اچھی چیز ہے گلمیر اور آرٹسٹ لازم ملزوم ہے لیکن مجھے صرف گلیمر گرل کہلوانا پسند نہیں ہے بلکہ میں چاہتی ہوں کہ مجھے اچھی اداکارہ کے طور پر جانا جائے میری یہ بھی خواہش ہے کہ میں فلموں میں اپنا نام اپنی اداکاری کے دم پر بنائوں. مجھے یہ بھی خوشی ہے کہ میرے مداحوں نے آج تک مجھے ہر کردار میں سراہا. میری بھی کوشش رہی ہے کہ ہمیشہ ایسے پراجیکٹس سائن کروں جن کو دیکھ کر میرے مداح مجھ سے مایوس نہ ہوں.

Leave a reply